ضلعی انتظامیہ کے چھاپے بے سود، پشاور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر

ضلعی انتظامیہ کے چھاپے بے سود، پشاور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر

پشاور (نیوز رپورٹرپشاورمیں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ دال مونگ مہنگا ہو کر 260روپے کلو پر جا پہنچا ہے، دال ماش130روپے سے بڑھ کر300روپے دال مسور180روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے,دال چنا 200روپے فی کلو ہو گئی ہے۔

 

اسی طرح کالا چنا180روپے،چناگول 150روپے ،چاول سیلہ160روپے،لوبیا230روپے فی کلو، مونگ دال 300 روپے فی کلومیں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح50کلو آٹے کے تھیلے کی اوسط قیمت3700 روپے تک پہنچ گئی، اسی طرحپشاور میں گوشت 550 سے 700 روپے میں فروخت ہو نے لگا، قیمہ بھی800روپے کلو سے کم میں دستیاب نہیں۔

 

پشاور میں پھل فروشوں نے من مانی قیمتوں پر چیزیں فروخت کر نا شروع کر دی ہیں، آم180سے200روپے ،خرمانی کی قیمت 160سے 220روپے ، آڑو 150سے 220روپے ، خربوزہ فی کلو 80 سے90،تربوز40سے60روپے، سیب 140سے300روپے کلو، قندھاری انار 280روپے، سٹرابیری 200، امرود 170روپے میں فروخت ہو نے لگا،کیلا فی درجن 200روپے تک پہنچ گیا۔

 

سبزی فروشوں نے بھی اپنی من مانی قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی ہیں،سفید آلو80روپے، سرخ آلو85روپے، ٹماٹر40روپے کلو، پیاز40سے لیکر60روپے فی کلو ،سبز مرچ200روپے، شملہ مرچ250روپے، بینگن 50روپے، کھیرا 50روپے، کدو55روپے فی کلو کے حساب سے بک رہے ہیں جبکہ پھول گوبھی60روپے، بند گوبھی50روپے، مٹر130روپے، بھنڈی120روپے، توری80روپے، ٹینڈا 55روپے اور شلجم 50روپے فی کلو،کریلہ 80روپے، فراشبین 70روپے، لیموں350روپے، لہسن 100سے 350جبکہ ادرک 400روپے کلو فروخت کیاجارہا ہے ۔

 

اسی طرح کھانا پکانے میں استعمال ہونے والا تیل کی قیمت میں اضافے کے بعد310روپے کلوجبکہ گھی اضافے کے بعد290روپے کلو کا ہو گیا ہے۔اسی طرح چائے 850سے900روپے، چینی110روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے،کھلا دودھ اور دہی130سے140 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔