
وفاق سے اربوں روپے ملنے کے باوجود خیبر پختونخوا مقروض
پشاور(عزیز بونیرے ) وفاقی حکومت سے اربوں روپے فنڈز ملنے کی باوجود صوبے کو بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا مقروض بنادیا گیا ،وفاق نے خیبر پختونخوا حکومت کو دس سال میں بجلی،گیس اورخام تیل کی مد میں 475 ارب روپے جاری کئے،
وفاق میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خیبر پختونخوا کو بجلی کی خالص منافع خام تیل کے بقایاجات فراہم کرنے میں ناکام رہی ،
رائٹ ٹوانفارمیشن ایکٹ کے تحت حاصل کردہ معلومات کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت کو 2013 سے 2018 تک پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت بجلی کی خالص منافع ،گیس رائلٹی اورخام تیل کی مد میں273.45 ارب روپے جاری کیئے
جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں خیبر پختونخوا کو 200.93 ارب روپے جار کیئے جو پاکستان مسلم لیگ دور حکومت کے مقابلے میں 73 ارب روپے کم ہے ،
دستاویزات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے خیبر پختونخوا کو خام تیل کی مد میں پانچ سال میں 77.35 ارب روپے جاری کیئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 65.71 ارب روپے جاری کیئے ،
اس طرح بجلی کے خالص منافع کی مد میں مسلم لیگ حکومت نے خیبر پختونخوا حکومت کو 166.63 ارب روپے جاری کیئے جبکہ انکے مقابلے میں وفاق اور صوبے میں ایک ہی جماعت کی حکومت ہونے کی باوجود پی ٹی آئی نے 104 ارب روپے دے سکی ،
گیس رائلٹی کے مد میں مسلم لیگ حکومت نے 29.47 جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 31.22 ارب روپت جاری کیئے ہیں
دستاویزات کے مطابق 2013 میں وفاقی حکومت خام تیل کی مد میں 12.87ارب،2013-14 میں 19.76 ارب روپے،2014-15 میں 14.24 ارب روپے ،2015-16 میں8.51 ارب روپے،2016-17 میں 9.73 ارب روپے،جبکہ2017-18 میں وفاقی حکومت نے 12.24 ارب جاری کیئے ہے،
اس طرح گیس رائلٹی کی مد میں وفاقی حکومت نے 2012-13 میں3.74 ارب روپے ،2013-14 میں 4.45 ارب روپے ،2014-15 میں 3,58 ارب ،2015-16 میں 5.09 ارب روپے ،2016-17 میں 4.96 ارب روپے ،2017-18 میں 7.65 ارب روپے جاری کیئے گئے ہے ،
وفاقی حکومت نے 2013 سے لیکر 2018 تک خیبر پختونخوا حکومت کو بجلی کی خالص منافع کی مد میں 270.63 ارب روپے جاری کیئے ہے
،جبکہ وفاق اور خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے باوجود صوبے کو مسلم لیگ حکومت کے مقابلے بجلی کی خالص منافع کے مد میں 104 ارب روپے جاری کیئے ہے جو مسلم لیگ حکومت کے مقابلے میں 62.63 ارب روپے کم ہے ،
خیبر پختونخوا میں دس سال حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف مسلسل مسلم لیگ حکومت پر الزام لگارہی ہے کہ وہ صوبے کو بجلی خ خالص منافع،گیس رائلٹی ،اور خام تیل کی مد میں بقایات جات نہیں دیں رہے ہیں
جبکہ حقائق دستاویزات میں اس کے برعکس ہے پاکستان تحریک انصاف کا وفاق اور صوبے میں حکومت ہونے کی باوجود صوبائی حکومت اپنی وفاقی حکومت سے صوبے کی حقوق حاصل کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہوگیا ،
محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت وفاق سے قدرتی وسائل اور دہشت گردی کی مدمیں اربوں روپے فنڈز ملنے کے باوجود صوبائی حکومت نے مقامی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے قرضوں پر انخصار کیا ،
گزشتہ دس سالوں میں بیشتر منصوبوں کیلئے دوسرے صوبوں سے کنسلٹنٹ کے مد میں لوگوں کو اختیار دیا تھا جس کی وجہ سے صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کردہ منصوبوں پر فنڈ ز کی اخراجات کم اور تعینات کنلسلٹنٹ پر زیادہ خرچ کیا جاتا تھا جس کی وجہ سے وہ منصوبے التوا کا شکار ہوگئے۔