لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار ایک مرتبہ پھر اسپتال منتقل

لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کو طبیعت ناساز ہونے پر ایک بار پھر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار کو صحتیابی کے محض 10 روز بعد ہی دوبارہ سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو گزشتہ روز ممبئی کے ہندوجا اسپتال لایا گیا تھا۔

 

ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ اس وقت دلیپ کمار کی حالت بہتر ہے، سانس لینے میں دشواری کے باعث اہلِ خانہ نے احتیاطی طور پر انہیں اسپتال میں داخل کروایا۔

 

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر بھی دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں کچھ دن علاج کے بعد ان کی طبیعت میں بہتر ی کے بعد گھر بھیج دیا تھا۔

 

ڈاکٹرز کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ اداکار کے پھیپھڑوں میں پانی بھر جانے کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے خون میں آکسیجن کی سطح بھی کم ہوگئی تھی۔