’’ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو‘‘

’’ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو‘‘

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے تحفے میں ملنے والی گھڑی کے فروخت کے معاملے پر عمران خان کی دھمکی کے جواب میں کہا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔

 

مریم نواز نے عمران خان کی ٹوئٹ کے جواب میں لکھا ہے کہ ادھر ادھر کی باتیں مت کرو، رسیدیں نکالو۔ گھڑی کس کو بیچی، نام بتاؤ؟ پیسہ پاکستان کیسے منگوایا، وہ بتاؤ۔

 

مریم نواز نے کہا کہ دوسروں کو چور کہنے والا پاکستان کا سب سے بڑا چور نکلا۔