معروف مصنف و خدائی خدمتگار ڈاکٹر خورشید عالم نماز جنازہ کے بعد سپردخاک

معروف مصنف و خدائی خدمتگار ڈاکٹر خورشید عالم نماز جنازہ کے بعد سپردخاک

 الپوری(نمائندہ شہباز)قومی تحریک کے صاحب قلم، متحرک رکن و معروف معالج پروفیسر ڈاکٹر خورشید عالم انتقال کرگئے ،مرحوم کو بدھ کے روز نمازجنازہ کے بعد لیلونئی میں سُپردخاک کردیا گیا ۔

 

مرحوم کی نماز جنازہ میں اے این پی کے رہنماؤں و کارکنوں سمیت ان کے رشتہ داران،عزیز و عقارب ، سیاسی وسماجی شخصیات ،تاجروں،وکلاء، صحافیوں،ڈاکٹروں و دیگر نے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔

 

مرحوم رہبر تحریک خان عبد الولی خان اور اجمل خٹک کے بہت قریب رہے اور قومی اور عالمی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے دانشور و تجزیہ نگار کے طور پر جانے جاتے ہیں، مرحوم کئی پشتو اور انگریزی کتابوں کے مصنف بھی تھے جن میں اُن کی پشتو کی کتاب '' د مرگ نہ مخکے یو سو ٹکی'' کے علاوہ انگری کتاب ''The Tip of Iceberg'' شامل ہیں۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے جنہوں نے ڈاو میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس اور رائل کالج آف میڈیسن انگلینڈ اور آئرلینڈسے فیلو شپ کیا تھا۔

 

مرحوم الحاج میاں رسول خان سابق مشیر ریاست سوات کے فرزند ،حاجی سرنزیب کے چھوٹے بھائی،ڈاکٹر خیبرعالم کے والد، جمال نورسعید،فدامحمد ایڈوکیٹ،سردارزیب ،واقف شاہ ایڈوکیٹ ،افتخار حسین،ڈاکٹر آفتاب عالم کے چچا تھے ۔فاتحہ خوانی لیلونئی میں جاری ہے جبکہ رسم قل کل بروز جمعہ ادا کی جائے گی۔