پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی

پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین این واٹمور نے پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے معافی مانگ لی۔

 

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ این واٹمور نے پاکستان میں سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد پہلی مرتبہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ بورڈ کا تھا، اس فیصلے کے لیے کھلاڑیوں سے مشورہ نہیں کیا گیا تھا۔

 

ان کا کہنا تھا کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے سیزن کی مصروفیات کی وجہ سے ذہنی تندرستی کے لیے فیصلہ کیا جو کہ بہت مشکل تھا۔

 

واٹمور کا مزید کہنا تھا کہ مجھے افسوس ہے کہ فیصلے سے خاص طور پر پاکستان میں لوگ مایوس ہوئے، تفصیلات میں نہیں جاؤں گا لیکن سکیورٹی اور ویلفیئر کی ایڈوائس پر فیصلہ کیا گیا۔

 

انھوں نے کہا پاکستان کے ساتھ تعلقات نئے سرے سے بنانے ہیں، ہم پاکستان کے مشکور ہیں کہ وہ گزشتہ برس انگلینڈ آئے۔

 

چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ نے کہا کہ اگلے سال پاکستان کے شیڈول ٹور کے حوالے سے جو ہو سکا ہم کریں گے۔