یورپی یونین نے افغانستان سے مغربی افواج کے انخلا کو اجتماعی ناکامی قرار دے دیا

یورپی یونین نے افغانستان سے مغربی افواج کے انخلا کو اجتماعی ناکامی قرار دے دیا

یورپی یونین نے افغانستان سے مغربی افواج کے انخلا کو اجتماعی ناکامی قرار دے دیا۔

 

اس حوالے سے یورپی یونین میں قرارداد بھی پاس کی گئی ہے  جس میں یورپ سے افغان مہاجرین کو کسی صورت میں واپس نہ بھجنے پر زور دیا گیا ہے۔

 

قرار داد میں افغانستان کے پڑوسی ملکوں کی مدد کرنے پر  بھی زور دیا گیا  اور کہا گیا کہ افغانستان میں تبدیلی سے چین اور پاکستان کواسٹریٹجک برتری ملی ہے۔

 

خیال رہے کہ امریکا نے 30 اگست 2021 کی شب افغانستان سے انخلا مکمل کرلیا تھا جس پر یورپی ممالک نے امریکا پر جلد بازی میں انخلا کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

 

ادھر امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مزید رکنا اس کے فوجیوں اور شہریوں کیلئے نقصان دہ ہوسکتا تھا۔