فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان رابطہ، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان رابطہ، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان

اسلام آباد : مولانا فضل الرحمان اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

 

ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور تیئس مارچ کے لانگ مارچ اور ستائیس مارچ سے مختلف صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر غور کرنے کے لیئے طویل مشاورت ہوئی۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات اور تحریک عدم اعتماد پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے پر اتفاق کیا گیا، بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے لانگ مارچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

 

دونوں رہنماؤں کا حکومت سے عوام کو نجات دلانے کے لئے تحریک کو تیز کرنے پر اتفاق کیا۔ مولانا نے نواز شریف کو آج ہونے والے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کے ایجنڈے پر بھی اعتماد میں لیا۔

 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی، اب ان حکمرانوں سے عوام کو نجات دلانے کا وقت آچکا ہے۔ دوسری طرف نواز شریف نے یقین دہانی کرائی کے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے جو بھی فیصلہ کیا جائے گا، ن لیگ بھرپور ساتھ دے گی۔