جنوبی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، 7 فوجی جوان شہید

جنوبی وزیرستان: فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک، 7 فوجی جوان شہید

راولپنڈی:یبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے ۔

 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کےمطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقے آسمان منزہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 7 فوجی جوان بھی شہید ہوگئے۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔