خیبر پختونخوا میں گیس شارت فال سنگین ہونے کا خدشہ

خیبر پختونخوا میں گیس شارت فال سنگین ہونے کا خدشہ

پشاور(آن لائن)خیبرپختونخوا میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث گیس کا شارٹ فال 610ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچنے کا خدشہ ہے ،دسمبر میں سوئی نادرن گیس کی طلب 1216اور فراہمی 820ایم ایم سی ایف ڈی ہو گی۔

 

 ،رواں ماہ سوئی نادر ن گیس کا شارٹ فال 176ایم ایم سی ایس ایف ڈی ہے ،جنوری میں 610،فروری میں 332تک رہے گا ،گیس شارٹ فال کے باعث رہائشی اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔

 

شہر کے بیشتر علاقوں میں گیس نہ ہونے کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو اذیت کا سامنا کرناپڑرہا ہے اور گنجان آباد علاقوں میں شہری گیس سے محروم ہیں جبکہ نئی آبادی والے علاقوں کو گیس کی فراہمی جاری ہے ۔