حکومت کا لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ

حکومت کا لانگ مارچ روکنے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے  تحریک انصاف کے لانگ مارچ کوروکنے کا فیصلہ کرلیا  ہے ۔

 

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کا  اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ 

 

اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عوام الناس کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، ایسے ہتھکنڈے معیشت کو تباہ کرنے کےمترادف ہے، ایسے دھرنوں سے معیشت خراب اور دیہاڑی دار مزدور متاثر ہوگا۔ 

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا اور ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

 

اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گا۔

 

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ  دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔