
ایشیا کپ ہاکی 2022ء: پاکستان نے انڈونیشیا کو روند ڈالا
ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے انڈونیشیا کیخلاف گولز کی برسات کردی، قومی ٹیم نے ایونٹ کے دوسرے میچ میں 13 گولز سے کامیابی حاصل کرلی۔
جکارتہ میں جاری ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 2022ء میں گرین شرٹس نے میزبان ٹیم کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے باآسانی شکست دے دی۔
پاکستان نے پہلے کوارٹر میں 4 گول کر کے برتری حاصل کی جبکہ دوسرے کوارٹر میں بھی عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گول داغ دیئے۔
تیسرے کوارٹر میں پاکستان کی جانب سے ایک گول جبکہ آخری کوارٹر میں 3 گول کئے گئے۔ کھیل کے اختتام پر اسکور 0-13 تھا۔
پاکستان کی جانب سے رضوان علی نے ہیٹ ٹرک کی جبکہ اعجاز احمد نے 2 گول کئے، رانا وحید کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔