کہاں تک سناؤں

کہاں تک سناؤں

محمود ملک
 خیبر پختونخوا میں بل آخر پی ٹی آئی کا نو ساڑے نو سال کے اقتدار کا سورج غروب ہوا جس نے ووٹ دئیے وہ سرکاری آٹے کیلئے آج قطار میں در بدر ہو رہے ہیں اور جس نے ووٹ لیے آج وہ موج مستی کر رہے ہیں عوام کو پہلے ہی جان کے لالے پڑے تھے رہی سہی کسر سی این جی کی بندش نے پوری کر دی اگر ہمارے اس ملک کے سٹیک ہولڈرز اس ملک سے ذرا بھی مخلص ہیں تو بڑی مہربانی ہوگی مزید اس ملک اورعوام کی جاں بخشی کر دیں   مزید تجربات سے اس ملک اور عوام کی سانسیں روک بھی سکتی ہیں پی ڈی ایم حکومت بھی بہت ہی کمزور بنیادوں پہ کھڑی ہے کسی بھی وقت واپسی کا ٹکٹ کٹ سکتاہے  کاش ہمارے اس ملک کے سیاستدان بھی اپنے ملک کا سوچتے  اپنے عوام کا سوچتے دنیا میں ہمارا   مذاق  بن کر  رہ گیاہے عوام کی پی ٹی ائی سے جو امید یں وابستہ تھیں وہ امیدیں بھی دم توڑ گئیں ہیں اب پتہ نہیں پرانے شکاری کونسا نیا جال لے کے آتے ہیںپی ڈی ایم  حکو مت اور پی ٹی ائی کے درمیان  رنجشیں صرف اقتدار کی حد تک ہیں پی ٹی ائی کے  دورحکو مت میں کے پی کے کے جو مسائل تھے کیا حل ہوگئے ہیںتحریک انصاف نے بھی  عوام سے نا انصافی کی ہے  وہ مستعفی ہو کر  عوام کو پرے دھکیل کر  اپنے نام سے بھی انصاف نہ کر سکے پی ٹی آئی کے دوستوں سے کچھ سوال کیے جائیں   انکے جوابات ملنے سے ہو سکتا ہے  میرے  اور آپکے دل میں بھی اس جماعت کے لیے کچھ نرمی پیدا ہو سوالات یہ ہیںنمبر ایک صوبہ خیبرپختونخوا کو 997ارب مقروض کرکے  چھوڑ دیا گیا عمران خان نے 350 ڈیمز کا جو وعدہ کیا تھا مجھے کوئی پی ٹی ائی والا دوست بتائے350 ڈیم کہاں بنیں ہیں کے پی کے میں70 یونیورسٹیوں کا وعدہ کیا گیا تھا عوام کو صرف پی ٹی آ ئی حکومت کی بنائی ہوئی کوئی ایک نئی یونیورسٹی دکھا دی جائے کے پی کے میں پی ٹی ائی حکومت نے کتنے کالج بنائے مجھے کالج کا نام اور جگہ بتائی جائے ۔کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہاسپیٹل بنایا ہو اس کا نام اور جگہ بتائی جائے تاکہ کوئی مجھ۔ سے جب پوچھے تو میں جواب دے سکوں  کے پی کے میں 16 گرلز کالج کو پچھلے پانچ سال میں کیوں بند کیا گیا اس کی وجہ بتا ئی جائے کے پی کے میں 355 پرائمری اور مڈل سکولوں کو یہ کہہ کر ختم کیا گیا کہ یہ خزانے پر بوجھ ہیں بتایا جائے کہ ان کو بند کر کے کونسی ترقی ہوئی؟یا بچت ہوئی ۔ پشاور میٹرو بس 8 ارب میں بننے والی تھی 97 ارب تک پہنچ گئی 6 اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جا ہی نہیں سکتی  کوشش تو کی گئی کہ اب بس کو اڑا کر اسٹیشن کے اوپر سے گزارا جائے جو ممکن نہیں ہوا تو تمام اسٹیشن گرائے گئے اور اب نئی لاگت 122.35 ارب ہو گئی دنیا کی کوئی ایک مثال کبھی کہیں ایسی ہو  تو بتایا جائے تاکہ میں اس کا دفاع  کر سکوں  ملتان میٹرو بقول عمران خان کے 64 ارب کی بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرو میں کرپشن نہیں ہوئی 27 ارب کی بنی ہے ۔ مجھے بتایا جائے کہ عمران خان کے اس  جھوٹ کا کیسے دفاع  کروں پی ٹی آئی رہنما نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82 ارب کی کرپشن کا کیس تھا اسے کس میرٹ کہ تحت پارٹی میں لیا گیا اور کیس کا کیا بنا؟ بابر اعوان کی نندی پور پروجیکٹ میں 284 ارب کی کرپشن پر کیا بنا ؟ علیمہ خانم کے پاس 140 ارب کہاں سے آئے ؟ عمران خان کا کے پی کے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال کیس کا کیا بنا ؟ مالم جبہ کیس وزیر اعلی کے پی کے  کی 34 ارب کی کرپشن کا کیا ہوا سزا کب ہو رہی ھے؟ پرویز خٹک اور اس کے بھائی کی کرپشن کی لمبی داستان غم 46 ارب کا کیا بنا؟ کے پی کے میں پچھلے 5 سال آپکی حکومت تھی اس کا خزانہ کیسے خالی ہوا؟ خیبر بینک کے ڈوبنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئی؟  کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80 کروڑ روپے قوم کے خرچ کر کے منصوبہ کیوں بند کیا گیا کے پی کے نیب کو تالے کیوں لگائے گے؟ پی ٹی آئی کے سپیکر اسد قیصر کا اسلام آباد والا بنگلہ 35 کروڑ کا کدھر سے آیا اور اس پر انکوائری کہاں پہنچی نوٹس لیے ہوئے 2 سال ہو گئے پہلی حکومتوں میں ڈالر بڑھنے سے نقصان تھا اب فائدہ کیسے ہے؟؟  پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی اب وہ تھر کا کوئلہ کیسے تقدیر بدلے گا؟  دونوں بیان آپکے کے ہیں ٹیکس پر دن رات بھاشن دینے والے عمران خان نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے 2 ارب 34 کروڑ نقد اور 322 کنال بنی گالہ ہاؤس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28 فلیٹ شو کیے اور ٹیکس ایک لاکھ 5 ہزار کیوں دیا ؟ سابقہ حکومتوں میں قرضہ بھیک اگر تھا تو آپ کا پیکج کیسے ہوا؟  اگر عمرانی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہی تھی  تو پھر قرضے میں کمی کیوں نہیں ہو ئی قرضے بڑھے کیوں ؟ان سوالوں کے جواب حل طلب ہیں توقع ہے کہ پی ٹی آئی والے جواب ضرور دیں گے ۔