
عمران خا ن کو 6حلقوں سے ڈی نوٹیفائے کردیا گیا
الیکشن کمیشن نے ایک سے زائد حلقوں پر انتخاب جیتنے پر عمران خان کو 6حلقون سے ڈی نوٹیفائے کردیا آئین کے آرٹیکل 223کی ذیلی شق 2کے تحت ڈینوٹیفائے کیا گیا ہے
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عمران خان کو این اے 22مردان، این اے 24چارسدہ، این اے 31پشاور، این اے 108فیصل آباد، این اے 118ننکانہ صاحب اور این اے 239کراچی سے ڈی نوٹیفائے کیا گیا ہے
ان حلقوں پر 16اکتوبر کو ضمنی انتخاب ہوا تھا اور عمران خان کامیاب ہوئے تھے آئین پاکستان کے آرٹیکل 223کی ذیلی شق 2کے مطابق ایک سے زائد حلقوں پر کامیاب ہونے والے امیدوار کو ایک ماہ کے اندر اندر کسی ایک حلقے کا انتخاب کرتے ہوئے باقی تمام حلقے خالی چھوڑنے ہوتے ہیں تاہم اگر امیدوار ایسا نہ کرے تو اسے آخری جیتنے والی نشست کا حقدار ٹھہراتے ہوئے الیکشن کمیشن باقی نشستوں سے ڈی نوٹیفائے کرسکتا ہے
ایک ماہ کے اندر اندر عمران خان نے کسی بھی ایک نشست کا انتخاب نہیں کیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام کارروائی مکمل کرنے کے بعد اب انہیں ان 6حلقوں سے ڈی نوٹیفائے کردیا ہے اور یہ حلقے اب خالی ہو گئے ہیں عمران خان آخری الیکشن ضلع کرم سے جیتے تھے لہٰذا اب ان کے پاس یہ ایک حلقہ باقی رہ گیا ہے۔