ایشن ہاکی چیمپئین شپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشن ہاکی چیمپئین شپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

ایشن ہاکی چیمپئین شپ کے لیگ راؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دیدی۔

 

ڈھاکا میں کھیلی جارہی ایشین ہاکی چیمپئین شپ کے لیگ راؤنڈ میں بھارت نے پاکستان کو 1-3 سے ہرادیا، پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول تیسرے کواٹر کے آخری منٹ میں کیا گیا۔

 

بھارت کی جانب سے ہرمنپریت نے 2 گول اسکور کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی۔

 

ایشن ہاکی چیمپئین شپ میں 5 ٹیمیں شریک ہیں جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، کوریا اور ملائشیا شامل ہیں۔ بھارت 7 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، کوریا، جاپان 2، 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے جبکہ پاکستان 1 پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

 

پاکستان نے چیمپئین شپ میں اب تک دو میچز کھیلے ہیں جس میں ایک ڈرا جبکہ ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 

یاد رہے کہ سال 2018 میں بھارت اور پاکستان ایشن ہاکی چیمپئین شپ کے مشترکہ فاتح قرار پائے تھے۔