جماعت اسلامی کے بانی رکن حاجی ہدایت الرحمان اے این پی میں شامل

جماعت اسلامی کے بانی رکن حاجی ہدایت الرحمان اے این پی میں شامل

پشاور(شہباز نیوز)جماعت اسلامی کے بانی رکن اور تحصیل ثمرباغ کے سابق امیر و منتخب ناظم حاجی ہدایت الرحمان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا.

 

ان کے فرزند عبدالرحمان نے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین اور ضلعی صدر (لوئر دیر) حاجی بہادر خان کی موجودگی میں پریس کانفرنس کے دوران باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر میاں افتخارحسین اور حاجی بہادر خان نے انہیں ٹوپی پہنائی اور خوش آمدید کہا.

 

ضلعی صدر حاجی بہادر خان کا کہنا تھا کہ جلد ہی ان کے آبائی گائوں میں گرینڈ شمولیتی جلسہ کیا جائیگا جس میں کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کے رہنما اور کارکنان عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔