جلال آباد: طالبان کی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی، 8 افراد ہلاک

جلال آباد: طالبان کی گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی، 8 افراد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد  میں  بم دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔

 

افغان میڈیا کے مطابق جلال آباد میں سڑک کنارے نصب بم سے طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایاگیا۔

 

دھماکے میں 6 افراد زخمی ہو گئے جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

 

جلال آباد میں چند روز قبل  بھی طالبان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

 

گزشتہ دنوں جلال آباد کی چیک پوسٹ پربھی حملہ کیا گیا تھا جس میں تین  افراد ہلاک ہو گئے تھے۔