بنوں ، جانی دھرنا نویں روز میں داخل ،مظاہرین نے کنٹینر ہٹا دیئے

بنوں ، جانی دھرنا نویں روز میں داخل ،مظاہرین نے کنٹینر ہٹا دیئے

بنوں (اسفند یار خان ؍نما ئندہ شہبا ز) بنوں جانی خیل دھرنا کا آج نواں روز،دھرنے میں سیاسی و سماجی شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ‘مظا ہرین نے پو لیس کی طر ف سے راستوں میں رکا وٹ کیلئے لگائے گئے کنٹینر ہٹا دیئے۔

 

پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے مر کزی سیکر ٹر ی جنرل فر حت اللہ با بر ،سا بق سینیٹر افرا سیا ب خٹک ، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیروسینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان کی قیادت میں وفد نے جانی خیل دھر نے میں شر کت کی۔

 

پو لیس را ستے میں سیا سی جما عتوں کے رہنما ئو ں اور شہر یو ں کو دھر نے میں شرکت سے روکتی رہی،بنوں کے علا قہ جا نی خیل میں امن کمیٹی کے ممبر مقتو ل ملک نصیب خان کی نعش کے ہمرا ہ جا نی خیل قبا ئل کا امن کے قیا م اور ٹا رگٹ کلنگ کیخلا ف گز شتہ نو دن سے دھر نا جا ری ہے جس میں وقتا فوقتا سیا سی جما عتوں کے مر کز ی و صو با ئی قا ئدین شرکت کیلئے آرہے ہیں لیکن جانی خیل جانے والے راستوں پر پولیس کی جانب سے کنٹینرز لگا کر رکاوٹیں کھڑی کی گئیں اور لوگوں کو دھرنے میں جاری سے روک رہی ہے۔

 

دھرنے میں عما ئدین کا کہنا ہے کہ ہما را نو دن سے جا ری احتجا ج امن کے قیا م کیلئے ہے کیونکہ علا قے میں عرصہ سے ہم نہتے شہر یوں کی نعشیں اٹھا رہے ہیں ۔

 

گزشتہ دھر نے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمو د خان کے امن کے قیا م کے وعدے پر ہم مطمئن ہو کر اٹھ گئے تھے مگر حکو مت اور ضلعی انتظا میہ اپنے وعدوں اور معا ہدوں پر پو را نہیں اتری اس لیے اب کی با ر خالی کاغذ کے ٹکڑے پر مشتمل معا ہدے سے احتجا ج ختم نہیں کر ینگے بلکہ یقینی امن کا قیا م حا صل کر کے رہینگے اس سلسلے میں اگر حکو مت سنجیدہ نہیں رہی تو لا ش سمیت دس جو ن کو اسلا م آبا د کی طر ف ما رچ کا ارادہ رکھتے ہیں اور جو چا ر نو عمر نو جوانوں کی لا شیں دفنائی تھی وہ بھی نکال کر سا تھ لے جا ئینگے۔

 

اس مو قع پر مظا ہرین نے دھر نا میں شر کت سے روکنے کیلئے لگا ئے گئے کنٹینرز ہٹا دیے اور سیا سی جما عتوں کے رہنما ؤں کیلئے را ستہ کھو ل دیا گیا جس پر پا کستا ن پیپلز پا رٹی کے مر کزی سیکر ٹر ی جنرل فر حت اللہ با بر ،سا بق سینیٹر افرا سیا ب خٹک ، جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیروسینیٹر پروفیسر محمد ابراہیم خان،جماعت اسلامی ضلع بنوں کے امیر پروفیسر محمد اجمل خان، نائب امیر حاجی اختر علی شاہ،سابقہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک یوسف خان میتاخیل نے دھر نے میں شر کت ہو ئے ۔