خیبرپختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا جو 2 مراحل میں منعقد ہوں گے۔

 

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کامران بنگش کے مطابق پہلے مرحلے میں 15 دسمبر کو گاؤں و گرد و نواح کی سطح پر جبکہ دوسرے مرحلے میں 25 مارچ 2022 کو تحصیل کی سطح پر انتخابات کرائے جائيں گے۔

 

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ لوکل کونسل انتخابات کے حوالے سے تین صفات پر مشتمل مراسلہ خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کو بھیج دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت آئین کے آرٹیکل 140 اے کے تحت صوبے میں لوکل کو نسل انتخابات منعقد کروانا چاہتی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 4,201 ولیج کونسل اور نیبر ہوڈ کونسل کی سطح پر الیکشن کروائے جائیں گے۔ ہر نیبرہوڈ اور ولیج کونسل میں سے آٹھ ممبران پر مشتمل کونسل بنائی جائے گی۔

 

کامران بنگش کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت انتخابات کے انعقاد کے لیے مالی اور لاجسٹک طور پر مکمل تیار ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ انتخابات کے انعقاد میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔