میڈیا ڈیپارٹمنٹ ایل آر ایچ کورونا کی لپیٹ میں

میڈیا ڈیپارٹمنٹ ایل آر ایچ کورونا کی لپیٹ میں

پشاور۔۔۔ پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا میڈیا ڈیپارٹمنٹ ایک بار پھر کورونا کی لپیٹ میں آگیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ترجمان محمد عاصم، اسسٹنٹ مس ناہید، آفس بوائے اور ایک اینٹرنی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

 

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد ابرار خان نے ایک ہفتے کے لئے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر محمد ابرار خان کا کہنا ہے کہ اومیکرون سے بچنے کے لئے بوسٹر ڈوز انتہائی ضروری ہے اومیکرون تیزی سے پھیل رہا ہے۔

 

ہسپتال ترجمان محمد عاصم کے مطابق ہسپتال میں آئے دن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں بتدریج اضافہ ہوتا جا رہا ہے،مریضوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 21 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے، انہوں نے مزید بتایا ہے کہ صوبے میں بڑھتے مریضوں کے پیش نظر ضروری اقدامات مکمل کر لئے ہیں۔

 

واضح رہے خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 3 مریض جاں بحق ہو گئے ہیں۔