ضم اضلاع کے حقوق کے لئے ڈٹ کر لڑیں گے ، ایم پی اے نثار مومند

ضم اضلاع کے حقوق کے لئے ڈٹ کر لڑیں گے ، ایم پی اے نثار مومند

پشاور(شہباز نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے ممبر صوبائی اسمبلی نثار مومند نے کہا ہے کہ ضم اضلاع کے حقوق کیلئے ڈٹ کر لڑیں گے 'کیا ہم نے قبائلی اضلاع کی آسامیوں پر دوسرے اضلاع کے لوگوں کی بھرتیوں کیلئے صوبے میں انضمام کیا تھا' جب تک نئے سرے سے بھرتیوں کا اعلان نہیں کیا جاتاہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 

انہوں نے کہا کہ اسمبلی فلورپر ہمارا اور سڑکوں پر امیدواروں کا احتجاج جاری رہے گا 'انہوں نے کہا کہ اے آئی پی پروگرام کے تحت لاکھوں روپے تنخواہ لینے والے ڈیوٹی نہیں کررہے ' ضم اضلاع کے ایم پی ایز کا مل کر حقوق کے لئے جنگ لڑنا کامیابی کا پہلا زینہ ہے ' ہمیں شر پسند اور فسادی کہنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔

 

نثار مومند نے مزید کہا کہ آج ثابت ہوگیا کہ یہ لوگ پہلے دن سے قبائلیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کیلئے تاک میں بیٹھے ہوئے ہیں لیکن ہم کسی کو اپنے حقوق پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے ۔