باچا خان اور ولی خان کی برسی'کارکن تیاریاں جاری رکھیں، مابت کاکا

باچا خان اور ولی خان کی برسی'کارکن تیاریاں جاری رکھیں، مابت کاکا

چمنقلعہ عبداللہ(نامہ نگار )عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ 21کوہرنائی میں فخرافغان رئیس الاحرارخان عبدالغفارخان باچاخان کی 34ویں برسی 'رہبرملی قائدجمہوریت خان عبدالولی خان کی 16ویں برسی کے موقع پر عظیم الشان جلسہ عام اور اس میں مرکزی سینئر نائب صدرامیر حیدرخان ہوتی 'سیکرٹری جنرل میاں افتخار حسین سمیت صوبائی اورمرکزی قیادت کی شرکت سے ملک اورصوبے کے حالات پرگہرے اثرات مرتب ہوں گے.کارکن اورذمہ داران بھرپورتیاریاں جاری رکھیں .

 

ان خیالات کااظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکاصوبائی نائب صدراصغرعلی ترین و دیگر نے بات چیت کے دوران کیا ' اس موقع پرضلع چمن کیلئے آرگنائزر صلاح الدین وطن یارڈپٹی آرگنائزر عبدالخالق حقمل سیکرٹری اطلاعات کلیم اللہ منتخب قرارپائے گئے.

 

مابت کاکا و دیگر نے آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباددیتے ہوئے اس امیدکااظہار کیا کہ وہ تنظیمی ربط کوبرقراررکھتے ہوئے مقررہ وقت میں بنیادی یونٹوں کو ری آرگنائزاور ڈھانچوں کوبروقت مکمل کرینگے اور پارٹی کوضلع میں فعال ومنظم بنانے میں کوئی کسرباقی نہیں چھوڑینگے.

 

مقررین نے کہاکہ فخرافغان باچاخان اوررہبرملی خان عبدالولی خان کی برسی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے جب پشتون بحیثیت قوم وسائل پردسترس سے محروم  ہیں جس کیلئے اکابرین کٹھن جدوجہدکرچکے لہٰذاآج بھی ضرورت اس امرکی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے ذمہ داران اورکارکن اکابرین اورشہداکے ایام کو قومی فریضہ سمجھ کرجدوجہدتیز ترکردیں ۔