میرانشاہ:عمائدین کا تباہ شدہ گھروں کے سروے میں مبینہ تاخیر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

میرانشاہ:عمائدین کا تباہ شدہ گھروں کے سروے میں مبینہ تاخیر کے خلاف احتجاج کا عندیہ

شمالی وزیرستان کے تحصیل میرانشاہ کے نواحی علاقے کے مکینوں نے دہشت گردی کیخاف آپریشن میں تباہ شدہ گھروں کے سروے کرنے میں تاخیر کے خلاف احتجاج کا عندیہ دے دیا۔

 

میرانشاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران عمائدین کا کہنا تھا کہ تین سال بھی ہمارے تباہ شدہ گھروں کی سروے مکمل نہیں ہو رہی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ ہمارے گھروں کی سروے میں بلا وجہ تاخیر کر رہی ہے۔

 

علاقے کے منتخب بلدیاتی نمائندوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جن گھروں کے سروے ہوچکی ہیں ان کو جلد چیک دیے جائے جبکہ باقی ماندہ گھروں کی سروے تیز کیا جائے۔

 

شرکاء کا کہنا تھا کہ مطالبات کے عدم منظوری کی صورت میں میرانشاہ پریس کلب کے سامنے دھرنا دیں گے اور اگر ہمارے جائز مطالبات پھر بھی تسلیم نہیں کئے گئے تو احتجاج کیلئے پیشاور اور اسلام آباد جانے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔