یونائیٹڈ 149 رنز پر ڈھیر، ملتان سلطانز کی پہلی مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں رسائی

یونائیٹڈ 149 رنز پر ڈھیر، ملتان سلطانز کی پہلی مرتبہ پی ایس ایل فائنل میں رسائی

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔

 

ابوظبی میں کھیلے جا گئے لیگ کے پہلے کوالیفائر میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

 

ملتان سلطانز نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اننگز کے دوسرے ہی اوور میں عاکف جاوید کی گیند پر کپتان محمد رضوان آؤٹ قرار دیے گئے۔

 

ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، خوشدل 42 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ صہیب مقصود نے 3 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی لیکن فہیم اشرف نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

 

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم 149 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 

ملتان سلطانز نے میچ میں 31 رنز سے کامیابی حاصل کر کے پہلی مرتبہ پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔