سینیٹ ، قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج اسلام آباد میں ہونگے

سینیٹ ، قومی اسمبلی کے الگ الگ اجلاس آج اسلام آباد میں ہونگے

اسلام آباد:سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں الگ الگ ہوں گے ۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ملک میں جاری  ہنگامہ خیز سیاست  پر بحث کیلئے سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس آج سہ پہر چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں الگ الگ ہوں گے ۔ 

 

 دونوں ایوانوں میں قانون سازی سمیت قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بحث کی جائے گی۔