
نور عالم خان کو بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب کرلیا گیا
اسلام آباد:تحریک انصاف منحرف رکن نور عالم خان کو پی اے سی اجلاس میں بلا مقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نور عالم خان کے چیئرمین پی اے سی کے طور پر انتخاب کے لیے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے پیش کیا،سینیٹر طلحہ محمود نے نور عالم خان کے نام کی حمایت کی،چیئرمین منتخب ہونے کے بعد نور عالم خان نے کمیٹی کی صدارت سنبھال لی۔
اس موقع پر نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے اعتماد پر شکریہ ادا کرتا ہوں،پی اے سی سے پہلے ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی لازمی ہوگی،رول آف لاء کے تحت پی اے سی چلائی جائے گی۔
نور عالم خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ کسی پارٹی کی حمایت یا مخالفت نہیں ہوگی،پی اے سی کے آڈٹ اعتراضات اسپیڈ سے نمٹائے جائیں گے، آڈٹ میں کسی کی خاطر نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی سیاست سے ملک تباہ ہوگا،عمران خان کا مستقبل اللہ ہی جانے،اللہ عمران خان کو لمبی زندگی دے،اللہ نواز شریف، مولانا اور سرحدوں پر تعینات فوجیوں کو لمبی زندگی دے۔