لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد 5ہزار سے متجاوز

لاہور میں ڈینگی کیسز کی تعداد 5ہزار سے متجاوز

لاہور ميں ڈینگی کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ خيبر پختونخوا ميں بھی مجموعی کيس چار ہزار سے بڑھ چکے ہيں۔

 

راولپنڈی ميں ڈینگی سے ایک شخص جان کی بازی ہار گيا جبکہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور ميں بھی ڈينگی سے ايک موت رپورٹ ہوئی۔

 

ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور ميں ڈینگی کے 204 نئے کيسز سامنے آئے ہيں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد پانچ ہزار78 ہوگئی۔ دو ہزار کيسز صرف ايک ہفتے کے دوران رپورٹ ہوئے۔

 

خيبر پختونخوا ميں بھی صورتحال مختلف نہيں ہے جہاں کيس چار ہزار سے بڑھ چکے ہيں، صوبائی دارالحکومت پشاور سب سے زيادہ متاثرہ ہو رہاہے۔

 

اسلام آباد میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 141 شہریوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ڈی ایچ او کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں مجموعی طور پر ڈینگی مریضوں کی تعداد دو ہزار89 تک جا پہنچی ہے۔