ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان

لاہور : ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لئے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 

 

تفصیلات کے مطابق  ویسٹ انڈیز کیخلاف  سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہیں۔ یہ میچز 8، 10 اور 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

اعلان کردہ اسکواڈ میں تین اوپنرز، تین مڈل آرڈر بیٹرز، دو وکٹ کیپرز، تین اسپنرز اور پانچ فاسٹ باؤلرز شامل ہیں ۔ اسکواڈ میں کپتان بابراعظم ، نائب کپتان شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔

 

عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد اور امام الحق بھی اسکواڈ کا حصہ  ہیں جبکہ خوشدل شاہ، محمد حارث ، محمد نواز،محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ ، شاہنواز دہانی اور زاہد محمود اسکواڈ میں شامل ہیں۔

 

انجری سے صحتیاب ہونے پر قومی وائیٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔

 

سیریز کے تربیتی کیمپ کے لیے قومی اسکواڈ یکم جون کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا۔ انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں مصروف وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، حسن علی، شاداب خان اور حارث رؤف بھی مقررہ وقت پر وطن واپس پہنچ جائیں گے۔