پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی

پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز کو نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی

لاہور ۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) فرنچائزز کو کرکٹ کے فروغ میں کردار ادا کرنے پر فنانشل ماڈل کی پیشکش کردی ہے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)  کے مطابق پی ایس ایل کی گورننگ کونسل کا اجلاس چیئرمین رمیز راجہ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس دوران  پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کرنے پر پی سی بی نے چھ فرنچائزز کی معاونت کرنے کے لیے انہیں  پی ایس ایل 5 اور 6 کے لیےانہیں کوویڈ 19 ریلیف دینا، ساتویں ایڈیشن سے بیسویں ایڈیشن تک سینٹرل پول آف ریونیو میں ان کے شیئر میں اضافہ کرنا اور ڈالر کا ایک ریٹ مقرر کرنے کی پیشکش کی گئی ۔ 

 

بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پی سی بی نے قانونی اور کنٹریکٹ کے تقاضوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے فرنچائزز کو ایک نئے فنانشل ماڈل کی پیشکش کی ہے، انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کا مقصد صرف فرنچائز کے خدشات دور کرکے ان کے ساتھ تعاون کرنا ہے، پی سی بی کو امید ہے کہ فرنچائزز پی ایس ایل کے برانڈ کو مستحکم کرنے کے لیے اس پیشکش کو قبول کریں گی۔