پی ڈی ایم اے عارضی ملازمین کے آڑ میں من پسند افراد کو مستقل کرنے کا انکشاف

پی ڈی ایم اے عارضی ملازمین کے آڑ میں من پسند افراد کو مستقل کرنے کا انکشاف

خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پراجیکٹ ملازمین کے آڑ میں من پسند افراد کو گریڈ سترہ سے گریڈ 18 میں ریگولر کرنے کا انکشاف ہوا ،

 

صوبائی حکومت نے عارضی ملازمین کو مستقل کرنے پراوینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میں جاری مختلف پراجیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے میں نادرا کے بھرتی عارضی ملازمین کو بھی گریڈ 18 میں مستقل کیا گیا،

 

پی ڈٰی ایم اے کے عارضی ملازمین کی مستقلی پر محکمہ خزانہ پانچ کروڑ رروپے سے زائد فنڈز ان ملازمین کو جاری اخراجات کے مد میں ادا کریگا ،

 

ذرائع کے مطابق پی ڈٰ ایم اے نے218 عارضی ملازمین کی مستقلی میں میں من پسند افراد کو چھ ماہ قبل پراجیکٹ میں بھرتی ہونے والے ملازمین کو اعلیٰ عہدوں پر ریگولر کردیا ،جبکہ پی ڈی ایم اے میں جاری دیگر چار پراجیکٹ میں مزید 190 افراد کی مستقلی کیلئے محکمہ خزانہ سے منظوری کیلئے نام ارسال کردیئے ہے جس میں من پسند افراد کو اعلیٰ عہدوں پر تعینات کیا جائیگا ،

 

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اے عارضی ملازمین میں اعلیٰ افسران ،صوبائی وزراء ممبران اسمبلی کے رشتہ داروں مستقلی سے پہلے بھرتی کیئے گئے،

 

ذرائع کے مطابق فاٹا ٹی ڈی پی ایمرجنسی ریکوری پراجیکٹ جو نادرا کے زیر انتظام چل رہا تھا کہ تمام ملازمین پی ڈی ایم اے میں مستقل کرنے کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے میں چند ماہ پہلے کنٹنجنٹ بنیادوں پر بھرتی کیے گئے عارضی ملازمین کو بھی گریڈ 18 میں مستقل کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،جس میں ایک خاندان کے پانچ ملازمین بھی شامل ہیں،

 

ذرائع کے مطابق فاٹا ٹی ڈی پی ایمرجنسی ریکوری پراجیکٹ جو نادرا کے زیر انتظام چل رہا تھا کہ تمام ملازمین پی ڈی ایم اے میں مستقل کردیئے سٹیزن لاسز کمپنسیشن پروگرام جو تباہ شدہ مکانات کے سروے کے لیے شروع کیا گیا تھا کہ بھی تمام ملازمین پی ڈی ایم اے میں مستقل کردیئے ،

 

پی ڈی ایم اے ذرائع کے مطابق محکمہ میں اعلیٰ افسران نے مستقل ہونے والے 218 ملازمین کی کوائف اور پرسنل فائل بھی دفترسے غائب کردیئے،

 

ذرائع کے مطابق ایک طرف صوبائی حکومت نے پراجیکٹ میں ایسے ملازمین کو اعلیٰ عہدوں پر مستقل کردیا جنکی پراجیکٹ میں چھ چھ ماہ سروس ہوا ہے تو دوسری جانب محکمہ گزشتہ کئی سالوں ریگولر ملازمین کی سینارٹی کو ختم کرکے نیچلے گریڈ کے ملازمین کو پہلے سے موجود افسران سے اوپر گریڈ میں مستقل کردیا

 

ذرائع کے مطابق190 مزید افراد کو بھی دیگر عارضی پراجیکٹ میں ایک ماہ قبل کرکے مستقل کرانے کے لیے فہرستوں میں شامل کیا جا رہا ہے، عارضی طور پر گریڈ 16 میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو گریڈ 18دینے میں باثر افراد جن میں پی ڈی ایم اے کے اعلیٰ افسران کے ساتھ ساتھ سی ایم ہاوس میں تعینات اعلیٰ افسران کے رشتہ دار بھی شامل ہیں ،

 

اس سلسلے میں ڈائیریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے رابطہ کرنے پر بتایا حکومتی پالیسی کے تحت کچھ پراجیکٹ ملازمین کو پی ڈی ایم اے میں مستقل کردیا ہے جبکہ دیگر پراجیکٹ ملازمین کی مستقلی کیلئے محکمہ خزانہ سے رجوع کیا گیا ہے،