پشتو نخوا میپ نے مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت متعدد مرکزی عہدایداروں کو پارٹی سے نکال دیا

پشتو نخوا میپ نے مرکزی سیکرٹری جنرل سمیت متعدد مرکزی عہدایداروں کو پارٹی سے نکال دیا

 

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئیپارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی پر مرکزی جنرل سیکرٹری مختار خان یوسفزئی،پارٹی خیبر پشتونخوا کے صوبائی صدر خورشید علی خان ، سینئر نائب صدر حیدر خان مومند، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری عمر علی یوسفزئی ، ڈپٹی سیکرٹری اشرف علی ھوتی اور ڈپٹی سیکرٹری احمد شاہ خان کی پارٹی بنیادی رکنیت ختم کردی

 

مرکزی سیکرٹریٹ سے پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کے دستخط سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سب سے اہم ادارے قومی کانگرس منعقدہ کوئٹہ 29,28جنوری 2022کے فیصلوں (سوشل میڈیا پر مکمل پابندی ، قومی جرگہ بنو ںکا انعقاد ، پارٹی کے قومی کانگرہ کی تیاری کیلئے ابتدائی ، علاقائی اور ضلعی کانفرنسوں کو منعقد کرنے) کی خلاف ورزی اور پارٹی آئین میں دیئے گئے اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے اور اس پر بضد رہنے کی بنا ء پر انکوں پارٹی سے خارج کردیاہے 

 

بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنے خاص مصاحبین جو صوبہ خیبرپشتونخوا کی پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ذمہ داروں میں شامل تھے مختلف اضلاع میں جاکے اپنی پارٹی کے ذمہ داروں میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ کہیں تو علیحدہ پارٹی بنانے یا اپنی پارٹی کے اندر تخریب کاری کے عمل کو مسلسل جاری رکھا جس کی گواہی پارٹی کے بہت سے سینئر ممبران بھی دیتے ہیں ۔