مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز روڈ حادثے میں زخمی،گاڑی مکمل تباہ

مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز روڈ حادثے میں زخمی،گاڑی مکمل تباہ

مسلم لیگ ن کے رہنما  دانیال عزیز شکر گڑھ میں روڈ حادثے میں  زخمی ہوگئے۔

 

ڈاکٹرز کے مطابق دانیال عزیز کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے ہیں جبکہ ان کا ایک بازو ٹوٹ گیا ہے اور دوسرا بھی زخمی ہے۔

 

ریسکیو ذرائع کے مطابق دانیال عزیز خود گاڑی چلا رہے تھے ، حادثے کی صورت میں دانیال عزیز کی گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے جبکہ حادثے کی صورت میں ایک شخص ہلاک ہوا ہے۔

 

ریسکیو حکام کے مطابق دانیال عزیز کو ڈی ایچ کیو اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے دانیال عزیز کی اہلیہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما  کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز بیٹوں کی طرح ہے، حادثے کی خبر پر بہت دکھ ہوا ہے۔