قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم  ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

 

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابراعظم ،عابدعلی، عمران بٹ ،فواد عالم، محمد رضوان، شاہین آفریدی شامل تھے جبکہ ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی کھلاڑیوں کے ہمراہ وطن واپس پہنچے۔

 

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

اسکواڈ میں شامل یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آسکے ، جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس اور سینیئر بلے باز اظہرعلی انگلینڈ میں کاؤنٹی سیزن کھیلیں گے اس لیے وہ دونوں لندن میں ہی رکیں گے۔

 

کوچ مصباح الحق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث اسکواڈ کے ساتھ وطن واپس نہیں آئیں گے وہ جمیکا میں ہی قرنطینہ ہوگئے ہیں اور دس دن تک وہیں رہیں گے۔