پاکستانی ٹیم سیمی فائنل جیت جائیگی، لارا کی پیشگوئی

پاکستانی ٹیم سیمی فائنل جیت جائیگی، لارا کی پیشگوئی

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی جیت کی پیشگوئی کردی۔

 

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان لارا نے کہا کہ میری پیشگوئی ہے کہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل جیت جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا ایک خطرناک ٹیم ہے اور  ان کی مضبوط لائن اپ ہے وہ کسی بھی ٹیم کو ہراسکتے ہیں۔

 

لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ اور بولنگ میں اس قدر صلاحیت ہے کہ وہ فائنل میں پہنچ سکتی ہے۔

 

گزشتہ روز لارا کی جانب سے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کی جیت کی پیشگوئی کی گئی تھی جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔