ڈھاکا ٹیسٹ:بنگال ٹائیگرز کوشکست، سیریز میں پاکستان کاکلین سوئپ

ڈھاکا ٹیسٹ:بنگال ٹائیگرز کوشکست، سیریز میں پاکستان کاکلین سوئپ

پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد اننگز اور 8 رنز سے شکست دیکر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔

 

میرپور کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی، پاکستانی اسپنر ساجد خان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 12 وکٹیں حاصل کیں۔

 

فالوآن کا شکار ہونے والی بنگلہ دیشی ٹیم نے دوسری اننگ میں ٹیسٹ میچ کے آخری روز محض 213 رنز کی لیڈ ختم کرنے میں ناکام رہی، بنگال ٹائیگرز کا اوپننگ اسٹینڈ ایک بار پھر ناکام رہا۔ اوپنر شادمان اسلام 2 رن بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔

 

بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگز میں دیگر بلےبازوں میں محمود الحسن 6، نجم الحسن شنٹو 6، کپتان مومن الحق ، مہدی حسن 14 جبکہ خالد احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

 

دوسری اننگز میں شکیب الحسن، لٹن داس اور مشفق الرحیم نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی تاہم کوئی بلےباز انکا ساتھ دینے میں کامیاب نہ ہوسکا، تینوں نے باالترتیب 63، 45 اور 48 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز کے ہیرو ساجد خان  نے ایک مرتبہ پھر عمدہ باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انکے علاوہ شاہین آفریدی، حسن علی نےدو دو وکٹ حاصل کی۔

 

اس سے قبل بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگز میں 87 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، پاکستانی اسپنر ساجد خان نے تباہ کن بالنگ کرتے ہوئے 8 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

 

بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں شادمان اسلام 3، نجم الحسن شنٹو 30، کپتان مومن الحق 1، مشفق الرحیم 5، لٹن داس 6 جبکہ مہدی حسن، محمود الحسن، تیج الااسلام اور خالد احمد بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔ سابق کپتان شکیب الحسن نے ذمہ دارنہ اننگز کھیلتے ہوئے 27 رنز بنائے۔

 

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 87 رنز پر آل آؤٹ کرکے فالوآن کرایا، قومی ٹیم کو بنگال ٹائیگرز کیخلاف پہلی اننگز میں 213 رنز کی برتری حاصل تھی۔

 

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔