پختون ثقافت کو سازش کے تحت دفن کیا جا رہا ہے، غلام احمد بلور

پختون ثقافت کو سازش کے تحت دفن کیا جا رہا ہے، غلام احمد بلور

پشاور ( شہباز نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما حاجی غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ بلوچستان (جنوبی پختون خوا)میں پختون ثقافتی دن منانے پر  ان لوگوں سلام و مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے پختون قوم کی ثقافت کو آجاگر کرنے کی کوشش کی ہے.

 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں تو پختون ثقافت کو تقریباً دفن کر دیا گیاہے ،میں پختون دشمنوں سے یہ کہوں گا کہ کسی قوم کو ختم کرنا ہو تو سب سے پہلے اسکی ثقافت کو ختم کیا جاتا ہے پختون قوم من حیث القوم مسلمان ہے اور دین کے رستے پر چلنے والی قوم ہے،تاہم ہمیں یہ دکھ ہے کہ ایک بہت بڑی سازش کے تحت پختون قوم کو ختم کیا جا رہا ہے اور اسکے پیحھچے ایک بہت بڑی سازش کار فرما ہے۔

 

طالبان حکمرانی کے پیچھے بھی ایک بہت بڑی سازش ہے، اور دنیا میں بسنے والے تمام مذاہب میں بڑی قومیں موجود ہیں اور ہر قوم کا ایک کلچر ہے لیکن کوئی بھی اپنے کلچر کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں میں پختون قوم کے دشمنوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہم پختون اپنے دوست اور دشمن کا احترام کرتے ہیں اور ہم بھی یہ چاہتے ہیں کہ اس بد قسمت پختون قوم کا بھی احترام کیا جائے۔