پختون بحیثیت مجموعی فکر باچاخان کواپنارہے ہیں، مابت کا کا 

 پختون بحیثیت مجموعی فکر باچاخان کواپنارہے ہیں، مابت کا کا 

حب(نامہ نگار )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہاہے کہ یہ امرخوش آئند ہے کہ پختون بحیثیت مجموعی فکر باچاخان اپنارہے ہیں خطے اور ملک کے دگرگوں حالات کاتقاضاہے کہ مترقی روشن فکرجمہوری سوچ رکھنے والے سیاسی کارکن ایک مرکزتلے جمع ہوں 'دین محمد نورزئی کو عوامی نیشنل پارٹی میں خوش آمدیدکہتے ہیں۔

 

ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع لسبیلا کے زیر اہتمام حب شہرزہری سٹریٹ میں دین محمدنورزئی کی خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا

 

مابت کاکانے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی ضلع لسبیلہ کی تنظیمی ربط اور کاوشیں قابل ستائش وقابل اطمینان ہیں  اوروہ وقت دورنہیں جب اے این پی یہاں کی نمائندہ سیال قوت کے طورپرابھرکرسامنے آئے گی اوریہ سب فعال ومنظم تنظیم کی مرہون منت ہے۔

 

انہوں نے دین محمدنورزئی اور دیگرکوفکرباچاخان کے تسلسل عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پرمبارکباددی۔

 

علاوہ ازیں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کراچی آغا خان ہسپتال میں زیر علاج ممتازقوم پرست رہنمااکرم شاہ خان کی عیادت کی اورنیک خواہشات کااظہارکیا۔