ون ڈے رینکنگ: پاکستان چوتھی پوزیشن پر براجمان

ون ڈے رینکنگ: پاکستان چوتھی پوزیشن پر براجمان

ویسٹ انڈیز کے خلاف کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آ گئی ہے۔

پاکستان نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں 53 رنز سے شکست دیکر کلین سوئپ مکمل کیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کے بعد پاکستان کی ون ڈے رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے تازہ ترین ون ڈے رینکنگ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے اور گرین شرٹس 106 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر  پر  آگئی ہے۔

ون ڈے رینکنگ میں نیوزی لینڈ کا پہلا نمبر ہے جبکہ انگلینڈ دوسرے اور آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔