پختونوں کو درپیش مسائل پراے این پی کا قامی امن جرگہ آج ہوگا

پختونوں کو درپیش مسائل پراے این پی کا قامی امن جرگہ آج ہوگا

عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام پشتونوں کو درپیش مسائل اور امن کے موضوع پر پشتون قامی امن جرگہ آج بروز منگل صبح 10بجے باچاخان مرکز پشاور میں ہوگا جس کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے۔

 

 صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان جرگہ کے میزبان ہوں گے۔ اے این پی نے تمام سٹیک ہولڈرز، اور سیاسی جماعتوں کو ایک میز پر بٹھانے کیلئے انتظامات کرلئے ہیں۔ 

 

تمام سیاسی جماعتوں، تنظیموں، صاحب الرائے مشران اور اے پی ایس شہدا فورم سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو دعوت دی جاچکی ہے۔ جرگہ کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائیگا اور میڈیا سے گفتگو بھی ہوگی۔