ملگری وکیلان تخت بھائی کے انتخابات مکمل، پیر یونس ایڈوکیٹ صدر منتخب

ملگری وکیلان تخت بھائی کے انتخابات مکمل، پیر یونس ایڈوکیٹ صدر منتخب

تخت بھائی ( مسلم صابر؍نمائندہ شہباز) ملگری وکیلان تحصیل تخت بھائی کے سالانہ انتخابات مکمل ہو گئے ‘آئندہ 2سال کیلئے پیر یونس ایڈوکیٹ کو صدر جبکہ ملک سلمان خان ایڈوکیٹ کو جنرل سیکرٹری چنا گیا۔

 

اس سلسلے میں ملگری وکیلان کا ایک جنرل کونسل کا اجلاس الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک یونس خان ایڈوکیٹ باروم تخت بھائی میں منعقد ہوا جس میں ملگری وکیلان کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ‘اجلاس میں متفقہ طور پر آئندہ دو سالوں کے لئے عہدیداروں کا اعلان کیا گیاجن میں صدر پیر یونس ایڈوکیٹ ‘سینئر نائب صدر شکیل خٹک ایڈوکیٹ ‘نائب صدر اول شاہد شریف ایڈوکیٹ ‘نائب صدر دوم اکرام خان مہمند ایڈوکیٹ ‘نائب صدر سوم شعیب خان ایڈوکیٹ ‘جنرل سیکرٹری ملک سلمان خان ایڈوکیٹ ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری شفیق عالم خان ایڈوکیٹ ‘ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری مشتاق خان ایڈوکیٹ ‘جائنٹ سیکرٹری ساجدعلی خان ایڈوکیٹ ‘انفارمیشن سیکرٹری وسیم خان اور فنانس سیکرٹری شعیب خان جلالہ کو چنا گیا۔

 

اس موقع پر الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک یونس خان ایڈوکیٹ سابق صدر ملک سیف اللہ خان ایڈوکیٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر قمر زمان خان ایڈوکیٹ سابق جنرل سیکرٹری افتاب خان ایڈوکیٹ نے تمام نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملگری وکیلان ایک جمہوری تنظیم ہے اور ہر دو سال بعد جمہوری طریقے سے تنظیم میں الیکشن ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملگری وکیلان کی تعداد میں روز بروز وکلاء شامل ہو رہے ہیں۔

 

نو منتخب عہدیداروں نے تمام ملگری وکیلان کے ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ آپ لوگوں نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ ملگری وکیلان کے ساتھیوں کو مایوس نہیں کریں گے ۔