پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا منصوبہ

پاکستان کرکٹ بورڈ میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا منصوبہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

 

ذرائع کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی جگہ اب ڈائریکٹر کرکٹ کاعہدہ متعارف کرایا جا سکتا ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی پیچیدگیوں کے حل کے بعد ڈائریکٹر کرکٹ کا عہدہ لایا جائے گا، تاہم پی سی بی چیئرمین کے پاس چیف ایگزیکٹو کے اختیارات کا بھی آئینی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

خیال رہے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو پیش کیا جس پر آج غور کیا جائے گا۔