پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور: پشاور کے علاقے خزانہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

 

پولیس حکام کے مطابق پشاور خزانہ کے علاقے تودہ اسٹاپ کے پاس نامعلوم افراد کی فائرنگ سے گھر سے ڈیوٹی کے لئے جانے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، نامعلوم ملزمان فائرنگ کر کے باآسانی فرار ہوگئے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت اے ایس آئی امجد خان کے نام سے ہوئی، جوتھانہ بڈھ بیر میں تعنیات تھے، پولیس نے  جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔