شمالی وزیرستان کے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا، محسن داوڑ

شمالی وزیرستان کے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوچکا، محسن داوڑ

میرعلی( نمائندہ شہباز)شمالی وزیرستان تحصیل میرعلی کے مین بازار میں نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر قومی اسمبلی اور نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ، افراسیاب خٹک، میرعلی تحصیل چیئرمین امیدوار فرحان داوڑ اور کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔

 

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محسن داوڑ نے کہا کہ میری کوشش یہ ہے کہ میں اپنے پشتونوں کو سیاست سکھائوں کہ وہ ہر قسم جنگ قلم اور سیاست کے ذریعے لڑ سکے اور اپنے حقوق حاصل کرسکے .

 

انہوں نے کہا کہ میں اپنے مقصد میں کامیاب ہوچکا ہوں اور لوگوں میں اب سیاسی شعور پیدا ہوچکا ہے۔ تحصیل میرعلی چیئرمین شپ امیدوار فرحان داوڑ نے جلسے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے مجھ جیسے ناچیز بندے پر باور کرکے چیئرمین امیدوار منتخب کیا لہٰذا اگر میں کامیاب ہوا تو نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ پارٹی کا بیانیہ گھر گھر تک پہنچاؤں گا.

 

انہوں نے مزید کہا کہ میں وزیرستانیوں کیلئے ہر قسم قانونی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہو۔