میاں افتخار کا دورہ لوئردیر،اے این پی نے تیاریاں شروع کردیں

میاں افتخار کا دورہ لوئردیر،اے این پی نے تیاریاں شروع کردیں

تیمرگرہ(نمائندہ شہباز)عوامی نیشنل پارٹی دیر لوئر نے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین کے دورہ دیرلویرکے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں ،7انتظا می کمیٹیاں تشکیل جبکہ تمام تنظیموں کو فعال بنانے اور فوری طور تیاریاں شروع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

اس ضمن میں عوامی نیشنل پارٹی دیر لوئر کے ضلعی صدر ایم پی اے حاجی بہادر خان کی زیر صدرات ضلعی سینئر نائب صدر ملک سجاد خان کی رہائش گاہ پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ، تحصیل صدور و سیکریٹریز، ذیلی تنظیموں کے صدور و سیکریٹریز  ذیلی تنظیموں ملگری استاذان، ملگری وکیلان، ملگری پیرامیڈیکس، اور ملگری لیکوالان کے صدور و سیکریٹریز نے شرکت کی۔

 

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین اور کمیٹی کے 8 روزہ دورہ دیر لوئر کیلئے تجاویز پیش کئے گئے۔ تمام تنظیموں کو فعال بنانے اور فوری طور تیاریاں شروع کرنے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

 

ناراض کارکنوں کو منانے اور تنظیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے تشکیل کردہ کمیٹی میں ضلعی سینئر نائب صدر ملک سجاد خان، جنرل سیکریٹری ملک محمد زیب، ڈپٹی جنرل سیکریٹری احسان تاجک، انفارمیشن سیکریٹری مراد مشوانی،ملک سید زمان اور فنانس سیکرٹری کریم اللہ کو شامل کیا گیا جو تحصیلوں کے دورہ کرکے تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

 

میاں افتخار حسین کے دورے کیلئے شمولیتوں اور جلسوں کا شیڈول تر تیب دیا جا ئیگا  میاں افتخار حسین اگست کے دوسرے ہفتے میں لوئر دیر کا آٹھ روزہ تفصیلی دورہ کرے گا۔ اور تمام تحصیلوں میں جلسوں اور شمولیتی تقریبات سے خطاب کرینگے۔ ساتھ ہی ملگری وکیلان، پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور ملگری استاذان کے پروگرامات میں شرکت کریں گے۔ جس کے لئے پارٹی اور ذیلی تنظیموں کے ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپی گئی اجلاس میں تالاش شمشی خان سے تعلق رکھنے والے سابق بینک منیجر شریف اللہ خان نے پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 

ضلعی صدر حاجی بہادر خان نے شریف اللہ خان کو سرخ ٹو پی پہنائی۔