اے این پی کے مظاہروں کی تیاریاں مکمل ،ذمہ داریاں تفویض

اے این پی کے مظاہروں کی تیاریاں مکمل ،ذمہ داریاں تفویض

پشاور( شہباز نیوز) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے زیراہتمام 19ستمبر 2021 بروز اتوار ہوشربا مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور مختلف عہدیداران و ذمہ داران کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

 

باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ امور سیدعاقل شاہ اور سینئر رہنما حاجی غلام احمد بلور پشاور کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نوشہرہ میں احتجاج کی قیادت کریں گے، خوشدل خان ایڈوکیٹ، رضا اللہ خان مردان میں شرکت کریں گے۔حمایت اللہ مایار، طارق افغان اور عاصم اللہ خان صوابی کے احتجاجی جلسے میں شریک ہوں گے۔

 

اسی طرح صوبائی ترجمان ثمرہارون بلور، شکیل بشیر خان چارسدہ، پرویز احمد خان مومند، یاسین خلیل خیبر جبکہ سردارحسین بابک، روف خان اور استقبال خان بونیر میں شرکت کریں گے۔متوکل خان اور صلاح الدین مومند ملاکنڈ، ڈاکٹر سلیم خان اور خان نواب خان سوات جبکہ قاسم علی خان اور امرجیت ملہوترا لوئر دیر کے مظاہرے میں شریک ہوں گے۔شیر شاہ خان دیربالا، حسین شاہ یوسفزئی اور زاہد خان شانگلہ ، خدیجہ بی بی اور سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان چترال جائیں گے۔سرزمین خان کوہستان، شیخ جہانزادہ اور لائق محمد خان باجوڑ جبکہ احمد بہادر خان بٹگرام کے احتجاج میں شریک ہوں گے۔ ریاض خان اور میاں سیدلائق باچا مانسہرہ، ڈاکٹرشاہین ضمیر اور شہناز راجا تورغر جبکہ ارم فاطمہ اور سکندرمسعود عباس خٹک ایبٹ آباد کے مظاہرے میں شرکت کریں گے۔

 

اس کے علاوہ غلام حقانی اور نثارمومند ہری پور، ثاقب اللہ چمکنی کوہاٹ جبکہ شگفتہ ملک ہنگو میں احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوں گے۔ پیرذوالفقار اور تیمورباز خان کرم، رحمت علی خان اور فیصل زیب کرک، بازمحمد خان اور گل صاحب خان بنوں میں شریک ہوں گے۔

 

ناصرعلی داوڑ شمالی وزیرستان، نثاروزیر جنوبی وزیرستان، پیرحیدر لکی مروت، آیازوزیر ڈی آئی خان جبکہ قادربیٹنی ٹانک میں احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے۔تمام تنظیموں کو 19ستمبر 2021 بروز اتوار مہنگائی کے خلاف احتجاج کی بھرپور تیاریوں کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔