صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان 4 اکتوبر کو ایڈورڈز کالج کا دورہ کریں گے

صدر اے این پی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان 4 اکتوبر کو ایڈورڈز کالج کا دورہ کریں گے


عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا ایمل ولی خان 4 اکتوبر کو ایڈورڈز کالج پشاور کا دورہ کریں گے۔ صوبائی صدر ایمل ولی خان صبح 11 بجے کالج میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے دورے کا اعلان کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہاہے کہ وہ آئین کی بالادستی اور طلبا سیاست کے بارے میں طلبا وطالبات سے گفتگو کریں گے۔

 

 تقریب صوبائی صدر ایمل ولی خان بدامنی و دہشتگردی، صوبائی خودمختاری اور جنگلی حیات کو درپیش خطرات بارے بھی گفتگو کریں گے۔

 

 اے این پی کے سینئر رہنما اور امیدوار این اے 31 پشاور حاجی غلام احمد بلور بھی ہمراہ ہوں گے۔تقریب میں دیگر مرکزی اور صوبائی قائدین بھی شرکت کریں گے۔