بنوں : سرکاری اسکول کے 10 طلباء کورونا سے متاثر، پرنسپل کا اسکول بند کرنے سے انکار

بنوں : سرکاری اسکول کے 10 طلباء کورونا سے متاثر، پرنسپل کا اسکول بند کرنے سے انکار

بنوں ۔۔۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں کے ایک سرکاری اسکول میں کورونا وائرس کے 10 کیسز سامنے آئے ہیں ۔ 

 

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے بنوں کے گورنمنٹ ہائی اسکول بازار احمد خان کا دورہ کرکے طلباء کے کورونا وائرس ٹیسٹ کئے، جس کے نتائج میں 10 طلباء وائرس سے متاثر پائے۔

 

تاہم کیسز سامنے آنے کے باوجود اسکول پرنسپل نے اسکول بند کرنے اور کورنا وائرس میں مبتلاء بچوں کو کلاس روم سے علیحدہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 

اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے ہدایات ملنے کے بعد ایکشن لیا جائے گا۔ بچوں کے والدین نے اس معاملے پر کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسف زئی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔