خیبرپختونخوا میں بارش کی تباہ کاریاں ، 12افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارش کی تباہ کاریاں ، 12افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلابی ریلوں کی تباہ کاریاں جاری، 36گھنٹوں میں مزید 12افراد جاں بحق جبکہ 17زخمی ہوگئے اس کے علاوہ 188مکانات کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 99مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ 

 

محکمہ موسمیات نے صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ آج تک جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے متعلقہ حکام کو اگاہ کر دیا۔

 

پرانشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد دریاؤں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔دریائے کابل میں نوشہرہ اور دریائے جندی میں چارسدہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ دیگر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے، 

 

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیلاب سے موصالاتی نظام درہم برہم کئی اضلاع میں راستے ٹریف کیلئے بندیف سی ٹریننگ سینٹر شبقدر میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا،درجنوں گاڑیوں اور ماربل فیکٹریوں میں مشینری کو شدید نقصان پہنچ گیاَ

 

انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں کے کنارے یا آس پاس علاقوں کے مکینوں اور سیر و تفریح پر جانے والوں کو دریاؤں سے دور رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

 

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران بارشوں اورسیلاب کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوئے جبکہ صوبے بھر میں 188 مکانات کوجزوی اور 99 کو مکمل نقصان پہنچا۔