
وادی تیراہ کے مکین امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث نقل مکانی پر مجبور
پشاور(نیوز رپورٹر )خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع خیبر کی وادی تیراہ سے لوگ امن امان کی خراب صورتحال سے محفوظ مقامات تک نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ،حالیہ دنوں صوبے کے مختلف اضلاع میں طالبان کے دوبارہ سرگرمیاں شروع ہونے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں بڑی تعداد میں لوگو نے شرکت کی ،
مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ حکومت صوبے میں امن امان کو برقرار رکھنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ،
ضلع خیبر کی علاقہ تیراہ میں گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر لوگوں کی نقل مکانی کی تصاویر وائرل ہوئی کہ لوگوں کو علاقہ حالی کرنے کی ہدایات کی ہے جس کی وجہ سے تیراہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ،
اس سلسلے میں گزشتہ روز سینئر قانون دان لطیف آفریدی کی سربراہی میں جرگہ پشاور میں منعقد ہوا جس میں مجودہ صورتحال اور آئندہ کیلئے سیاسی جماعتوں کا لا ئحہ عمل پر مشاور ت کی گئی ،
اس سلسلے میں ڈسٹرک پولیس آفیسر عمران سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ سنڈیال گائوں کا مسئلہ ہے جسے سوشل میڈیا پر بڑھا چڑھاکر پیش کیا گیا پولیس ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے ،اس وقت تیراہ میں حالات معمول کے مطابق ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز اہلکار تیراہ میں امن برقرار رکھنے موجود ہیں ،
انہوں نے مزید بتایا کہ تیراہ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں سے نارمل حالات میں بھی سردی کی وجہ سے ہر سال باڑہ اور دیگر علاقوں تک منتقل ہوتے ہیں