مہمند، ریسکیو1122کو مارچ میں 1459جعلی کالز موصول ہوئیں

مہمند، ریسکیو1122کو مارچ میں 1459جعلی کالز موصول ہوئیں

مہمند(نمائندہ شہباز)ریسکیو 1122نے مہمند نے ماہ مارچ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ریسکیو اہلکاروں نے 401 حادثات میں بروقت رسپانس کیا۔ کنٹرول روم انچارج نے مارچ میں ریسکیو 1122کی کارگردگی رپورٹ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسف زئی کو پیش کردی ۔

 

رپورٹ کے مطابق ریسکیو 1122نے ضلع بھرمیں 401 مختلف قسم کے حادثات میں بروقت رسپانس کرتے ہوئے عوام کو ایمرجنسی کے دوران سہولیات فراہم کیں ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو 1122 مہمند کنٹرول روم کو مجموعی طور پر 2754 کالز موصول ہوئیں  جن میں 1459 غیر ضروری کالز اور 894 معلوماتی کالز اور 401 ایمرجنسی کالز ہیں اس دوران ریسکیو 1122 نے 344 میڈیکل، 34 روڈ ٹریفک حادثات،01 آگ لگنے،02 لڑائی جھگڑنے کی واقعات،33 مختلف قسم کے ریکوری واقعات شامل ہیں۔ ریسکیو 1122 مہمند نے 149 ریفرل ایمرجنسیوں میں بھی رسپانس فراہم کی ہے،جن میں 60 ضلع کے اندر اور 89 ضلع سے باہر ایمرجنسیاں شامل ہیں۔

 

ریسکیو 1122 ضلع مہمند  نے ایک جامعہ حکمت عملی کے تحت عوام الناس کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی اور عوام میں آگاہی کیلئے ٹریننگ بھی منعقد کیں۔رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر افتخار خان یوسفزئی کا عوام کے نام جاری پیغام میں بتایا گیا کہ انشاء اللہ ریسکیو1122 کی خدمات کا سلسلہ اسی طرح جاری وساری رہے گا اور عوام کو تمام ایمرجنسی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے خاص کر رمضان المبارک میں،عوام ایمرجنسی کے دوران ریسکیو 1122 کا ساتھ دیں اور غیر ضروری کالز سے پرہیز کیا جائے۔